04:03 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

اسلام آباد: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، جو کہ 2010-11 کے بعد پہلا موقع ہے جب پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مثبت ہوا۔

رپورٹس کے مطابق جون 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ جون 2024 میں 50 کروڑ ڈالر خسارہ تھا۔ گزشتہ مالی سال (2023-24) میں 2 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔

وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت زرِمبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، اور معاشی اشاریے بتا رہے ہیں کہ ملک کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے کاروبار دوست ماحول کو مزید بہتر بنانے پر حکومت کام کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION